ماہ صیام میں بھی شہر کے بیشتر یوٹیلیٹی سٹور اشیائے خوردونوش سے خالی ،بیسن ،چینی سمیت دیگر اشیاء نایاب،حکومتی دعوے ٹھس ہو گئے

جمعہ مئی 21:54

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) رمضان المبارک کی آمد کیساتھ شہر کے بیشتر یوٹیلیٹی سٹور اشیائے خوردونوش سے خالی ہو گئے ،بیسن ،چینی سمیت دیگر اشیانایاب،حکومتی دعوے ٹھس ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک میں بڑھتی مہنگائی کو کم کرنے کیلئے تمام یوٹیلیٹی سٹوروں پر سبسڈائزڈ بنیادی اشیائے خوردونوش فراہم کرینگے تا کہ روزہ داروں کو آسانی سے دستیاب ہو سکیں لیکن یکم رمضان کے دوران شہر کے بیشتر سٹور خالی ہیں جن میں صابن ،مصالحہ جات کے علاوہ کوئی کام کی چیز نہیں مل رہی ہے خصوصاً رمضان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اشیاء بیسن اور چینی تو نایاب ہیں جس کی وجہ سے کم آمدنی والے افراد کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

متعلقہ عنوان :