نواز لیگ متنازعہ بیانات دے کر قومی سلامتی کو دائو پر لگانے سے گریز کرے، محمد حسن جعفری

جمعہ 18 مئی 2018 21:54

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) امام جمعہ ولجماعت شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ پاک فوج ہی آخری امید اور آخری سہارا ہے ، نواز لیگ متنازعہ بیانات دے کر قومی سلامتی کو دائو پر لگانے سے گریز کرے ۔ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے قتل عام کو روکنے کیلئے تو سخت ہدایات اور قدامات کئے تھے اسی سلسلے میں پاک فوج کے کرنل ملکی سلامتی کویقینی بنانے کیلئے دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آخری امید اور آخری سیارا پاک فوج ہے ، جو قومی سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے۔ جبکہ نواز لیگ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے پاک فوج کو کبھی خلائی مخلوق اورکبھی فرشتوں سے تشبیہ دیکر ریاستی اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں ریاستی اداروں کے ہاتھ محفوظ کرنا چاہتے اور قومی وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انکے ہم آواز ہونے کی ضرورت ہے۔