ستمگر باز نہ آئے ،روزہ داروں پر بجلی کے بعد پانی بھی بند کر دیا

جمعہ 18 مئی 2018 21:54

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) ستمگر باز نہ آئے ،روزہ داروں پر بجلی کے بعد پانی بھی بند کر دیا،یکم رمضان کو شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی کی بندش نے روزہ داروں کی چیخیں نکال دیں،تفصیلات کے مطابق واپڈا اور محکمہ برقیات کی نورا کشتی کے بعد اب واسا بھی روزہ داروں پر ستم ڈھانے پر متحرک ہو گیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل کر دی اور روزہ دار افطاری کے دوران پانی کی تلاش میں سرگرداں رہے ادھر محکمہ برقیات نے بھی افطاری اور سحری کے اوقات کے ٹارگٹ کر لیا اور عین افطاری اور سحری کے دوران بجلی کی سپلائی بند کر دی جس سے روزہ داروں کی چیخیں نکل گئی ۔