Live Updates

پہلی بار شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مخالفین منتشر ، پیپلزپارٹی کے جیالے متحد اور منظم ہیں

پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کی پارٹی عہدیداروں سے بات چیت

جمعہ 18 مئی 2018 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پہلی بار شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مخالفین منتشر ہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے متحد اور منظم ہیں 1988ء کے عام انتخابات میںمحترمہ بینظیر بھٹو شہید طلوع ہوئی تھیں اور اب 2018ء کے انتخابات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری طلوع ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان پیپلزپارتی ہی غریبوں، محنت کشوں اور کچلے ہوئے عوام کی آواز ہے۔ ن لیگ آمر ضیاء کی تخلیق تھی جو اب تحلیل ہو رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی سیاسی خانہ بدوشوں پر مشتمل ایک لشکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی پختونخوا میں بے نقاب ہو چکے ہیں۔ کچھ دنوں کے بعد پی ٹی آئی کے پرانے کارکن ان کا احتساب کرنے کے لئے سڑکوں پر ہوں گے۔ نیر حسین بخاری نے کہا کہ عمران نیازی بات مکہ مدینے کی کرتے ہیں اور حوالے یورپ کے دیتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے ذہن میں ملک کی بہتری کے لئے کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری جمہوریت کے محافظ ہیں اور وہ جمہوریت کا دفاع کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات