ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر ڈسٹرکٹ سیشن جج اٹک سہیل اکرام نے ریٹرنگ افسران سے حلف لے لیا

جمعہ 18 مئی 2018 22:06

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پاکستان کے 136 اضلاع کی طرح اٹک میں بھی ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک سہیل اکرام نے آئندہ عام انتخابات کیلئے اٹک سے قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 5 نشستوں کیلئے مقرر کیے گئے ریٹرنگ آفیسروں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، ریٹرنگ آفیسر اشفاق احمد رانا ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریٹرنگ آفیسر راجہ شاہد ضمیر ، سینئر سول جج ایڈمن ریٹرنگ آفیسر شفقت شہباز راجہ ، سینئر سول جج جوڈیشل ریٹرنگ آفیسر ملک شاہد حسین اعوان ، سینئر سول جج گارڈین ریٹرنگ آفیسر عمررشید ، سول جج ریٹرنگ آفیسر سیف اللہ تارڑ ، سول جج ریٹرنگ آفیسر طلال ارشد سے بطور آروز حلف لیا ۔