تحریک لبیک یا رسول اللہ کا اٹک کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام سیٹوں سے مضبوط ترین امیدوار میدان میں اُتارنے کا اعلان

جمعہ 18 مئی 2018 22:06

تحریک لبیک یا رسول اللہ کا اٹک کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام سیٹوں ..
فتح جنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) ملک بھر کی طرح تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سیاسی ونگ تحریک لبیک پاکستان نے ضلع اٹک کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام سیٹوں سے مظبوط ترین امیدوار میدان میں اُتارنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

چیف آرگنائزر ضلع اٹک علامہ منصور رضا قادری نے ٹی ایل پی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی کا شیڈول جاری کردیا مرکزی سیکریٹریٹ تحریک لبیک یا رسول اللہ لاہور کی طرف سے جاری کردہ درخواست فارم ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں حسن ابدال حضرو اٹک فتح جنگ پنڈی گھیب اور جنڈ کے امراء سے حاصل کئے جاسکتے ہیں جو 10 رمضان المبارک تک واپس جمع کرانے ہوں گے ضلع اٹک کی نامور مذہبی اور سماجی شخصیات پر مشتمل مجلس شوریٰ ابتدائی سفارشات مرتب کرکے مرکز کو روانہ کرے گی حتمی فیصلہ مرکزی قائد علامہ حافظ خادم حسین رضوی کریں گے جس کی اطاعت سب پر لازم ہوگی حیران کن طور پر یہ بات دیکھنے میں آرہی ہے کہ بڑی بڑی پارٹیوں کو الیکشن کے لیے جہاں امیدوار ہی نہیں مل رہے اس کے برعکس بڑی تعداد میں امیدوار ٹی ایل پی کے ٹکٹ کے حصول کے لیے کوشاں ہیںروز بروز بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت نے مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے کارکنان کو الیکشن کی بھرپور تیاریوں کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہے ضلع بھر میں تحریک کی تنظیم سازی کا عمل بھی حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے جو آنیوالے الیکشن میں بہت معاون ثابت ہوگا۔