تین میپکو ایگزیکٹو انجینئرز کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری

جمعہ مئی 22:08

ملتان۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے تین ایگزیکٹو انجینئرز کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ، قائمقام ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو ڈویژن ممتازآباد ملتان رانا محمد تنویر کو مستقل بنیادوں پر ایکسیئن ممتازآبادڈویژن تعینات کیاگیاہے جبکہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں تعیناتی کے منتظر ایکسیئن محمد ناصررشید کو ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو سرکل رحیم یار خان اور ان کے پیشرو ڈپٹی کمرشل منیجر منصف علی لغاری کو خالی آسامی پر ڈپٹی منیجر ٹیکنیکل میپکو سرکل مظفرگڑھ تعینات کیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :