رواں مالی سال 962کلومیٹر ہائی ٹینشن و662 کلو میٹرلوٹینشن لائنیں نصب کیں، میپکو

جمعہ 18 مئی 2018 22:08

ملتان۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے ، نئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی اور سسٹم اپ گریڈیشن کے منصوبوں کے تحت رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران962کلومیٹر ہائی ٹیشن (ایچ ٹی )لائنیں نصب کی ہیں جس سے میپکو سسٹم میں ہائی ٹینشن لائنوں کی کل لمبائی 73861 کلومیٹرہوگئی ہے جبکہ اسی دورانئے میں662کلومیٹر لوٹینشن (ایل ٹی) لائنیں نصب کی گئی ہیں جس سے میپکو سسٹم میں لوٹینشن لائنوں کی لمبائی48386 کلومیٹر ہوگئی ہے ، اسی طرح جولائی 2017ء تااپریل2018ء کے دوران ملتان سرکل میں91کلومیٹر ایچ ٹی اور90کلومیٹر ایل ٹی، ڈی جی خان سرکل میں56کلومیٹر ایچ ٹی اور30کلومیٹر ایل ٹی ، وہاڑی سرکل میں124کلومیٹر ایچ ٹی اور66کلومیٹر ایل ٹی، بہاولپور سرکل میں 170کلومیٹر ایچ ٹی اور301ایل ٹی ، ساہیوال سرکل میں 189کلومیٹر ایچ ٹی اور72 کلو میٹر ایل ٹی، رحیم یار خان سرکل میں46کلومیٹر ایچ ٹی اور19کلومیٹر ایل ٹی، مظفرگڑھ سرکل میں 38کلومیٹر ایچ ٹی اور14کلومیٹر ایل ٹی ، بہاولنگر سرکل میں 121کلومیٹر ایچ ٹی اور66کلومیٹر ایل ٹی جبکہ خانیوال سرکل میں124کلومیٹرسے زائد ایچ ٹی لائنیں نصب کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :