میپکو نے بجلی بندش کاشیڈول جاری کردیا

جمعہ 18 مئی 2018 22:08

ملتان۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) میپکو نے بجلی بندش کاشیڈول جاری کردیا، میپکو ترجمان کے مطا بق ملتان شہر کے 132KVبوسن رو ڈ گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی11KVفیڈر زکی بائفر کیشن اور ری ہیبلی ٹیشن کے سلسلہ میں آج19مئی کو صبح چھ بجے سے دن دس بجے تک بند رہے گی، اس بندش سے 11KVعثمان آباد،سبزہ زار،نقشبند،خواجہ ٹینریز،شمس آباد،حضوری باغ،عید گاہ،آفیسرز کالونی،حسین آگاہی،نیو ایکسپریس،نیو جناح ٹائون،نیو رضا ہال اور اولڈ رضا ہال فیڈرز متاثر ہوں گے۔