سکولوں میں اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے حامل اساتذہ کی تقرری کا عمل مکمل ہو چکا ہے، ریاض ظہیر جوئیہ

جمعہ 18 مئی 2018 22:08

چیچہ وطنی۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری چیچہ وطنی ریاض ظہیر جوئیہ نے کہا ہے کہ یکم مارچ سے تعلیمی سال کا اجراء کر کے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ موسم گرما کی تعطیلات سے قبل طلباء وطالبات تین ماہ میں زیادہ سے زیادہ نصاب پر عبور حاصل کر لیں ۔سکولوں میں وسائل کی دستیابی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے حامل اساتذہ کی تقرری کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔

جس سے معیار تعلیم میں بہتری آ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

والدین اور سول سوسائٹی کے تعاون اور دلچسپی کے بغیر فروغ تعلیم کا مشن ادھورا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ ایم سی مڈل سکول بلاک 11میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ایجوکیشن آفیسر ابو ذر عبدالرحمن ، ہیڈ ماسٹر محمد اشرف رحمانی ، نائب صدر بار ایسوسی ایشن مصطفی مزمل ایڈووکیٹ اور سلمان بشیرنے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔تقریب میں طالب علم محمد دائود نے’’ عظمت ِاساتذہ ‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ جبکہ موسیٰ سموئیل نے ملی نغمہ پیش کیا۔