اینٹی رائیٹ فورس کی سپیشل ٹریننگ کے دوسرے بیج کی پاسنگ آئوٹ پریڈ

جمعہ 18 مئی 2018 22:09

قصور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کیلئے اینٹی رائیٹ فورس کی سپیشل ٹریننگ کے دوسرے بیج کی پاسنگ آئوٹ پریڈ ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں منعقد ہوئی ،پاسنگ آئوٹ پریڈ میں ڈی ایس پی صدر ناصر محمو د باجوہ اور ڈی ایس پی اشفاق حسین کاظمی نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق پولیس فورس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پولیس اہلکاروں کو اینٹی رائیٹ کی سپیشل ٹریننگ دینے کا اہتمام کیا گیا،تریبت حاصل کرنے والے اہلکاروں پر مشتمل سپیشل اینٹی رائیٹ فورس تشکیل دی جائے گی،ٹریننگ میں ڈسٹرکٹ قصور اور شیخوپورہ کے اہلکار شامل تھے جنہیں جدید ترین طرز پر سپیشل اساتذہ اینٹی رائیٹ فورس نے ٹریننگ دی ،تقریب کے دوران ٹریننگ مکمل کرنے والے اہلکاروں نے مجمع خلاف قانون کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے استعمال،مظاہرین کی گرفتاریوں،وی وی آئی پیز کی حفاظت کیساتھ ساتھ اپنی حفاظت ودیگر امور کی مشقیں کیں، ڈی ایس پی صدر سرکل ناصر محمو د باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کے قیام کو برقرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے اور پولیس ملازمین کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں تاکہ امن وامان کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :