قصور ،لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں ایک بچی سمیت دو افراد قتل،پانچ زخمی ہو گئے

جمعہ مئی 22:09

قصور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) قصور اور نواح میں لڑائی جھگڑے کے مختلف تین واقعات میں ایک بچی سمیت دو افراد قتل جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کیمطابق نواحی گائوں میر میں ملزم امجد کا خضر نامی شخص سے پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی کہ گزشتہ روز امجد نے خضر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں خضر زخمی ہو گیا ، فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر مرتضیٰ کی چا رسالہ بیٹی ماریہ جاں بحق ہو گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع پاکر پولیس تھانہ راجہ جنگ موقع پر پہنچ گئی اور بچی کی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے قصور ہسپتال بھج دیا ہے جبکہ خضر بھی ہسپتال میں زیر علاج ہے اور باہمنی والا میں پلاٹ کے تنازعہ پر ملزمان آصف وغیرہ نے ڈنڈے سوٹوں اور سریے کا وار کر کے محمد اعظم کو ہلا ک کر دیا ۔۔پولیس تھانہ راجہ جنگ نے الگ لگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ موضع یودھ جٹاں میں معمولی لڑائی جھگڑے کی وجہ سے ملزمان آصف وغیرہ چار افراد نے فائرنگ کر کے منیر احمد ، طارق، شریف اور تاج کو زخمی کر دیا ہے جنہیںعلاج کے لئے قصور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔