ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، خاتون سمیت چار افراد زخمی

جمعہ 18 مئی 2018 22:09

قصور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنگن پور بائی پاس کے قریب محمد دین اپنی موٹرسائیکل پر آرہا تھا کہ ایک نا معلوم کار کی ٹکر سے محمد دین شدید زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ، کنگن پور پولیس نے نا معلوم کار کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ فیروز پور وڈانہ کے قریب سوزوکی پک اپ اور موٹرسائیکل رکشہ کی ٹکر میں پک اپ کے اڈرائیور عبدالغفار ، رکشہ سوار اویس ،یعقوب ،عبدالغفور ،ابوبکر سواریاں زخمی ہو گئیں جنہیں علاج کے لئے ریسکیو1122نے ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور میں منتقل کر دیا ہے۔