ڈکیتی کی دو وارداتوں میں پانچ لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی ودیگر سامان لوٹ لیاگیا

جمعہ 18 مئی 2018 22:09

قصور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) قصورکے گرودونواح میں ڈکیتی کی دو وارداتوں میں ڈاکوئوں نے پانچ لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی ودیگر سامان لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق نتھے جاگیر کی رہائشی سرداراں بی بی نے پولیس تھانہ پھولنگر صدر میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزمان نصیر اور مقبول وغیرہ میرے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے چار لاکھ گیارہ ہزار کی رقم ،فریج اور دیگر پارچات لے گئے جبکہ نیو لاری اڈہ کھڈیاں خاص میں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے زرعی ادویات کے ڈیلر عدنان سے پچاس ہزار کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :