ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی زیر صدرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 18 مئی 2018 22:09

بوریوالہ۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی اور چیئر مین اوورسیز کمیٹی شہزاد احمد ڈوگر کے زیر صدرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اوورسیز پاکستانی کی طر ف سے مو صول ہو نے والی مختلف درخواستوں پر غور کیا گیا اور متعلقہ محکموں کو ہد ایت کی گئی کہ اوورسیز پا کستانی کی شکایات کو فوری طور پر دور کیا جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتا یا گیا کہ اوورسیز پا کستانیز کے کل 155کیسز مو صول ہوئے ہیں جن میں سے 119حل کئے جا چکے ہیں اور باقی کیسزپر عمل درآمد جا ری ہے جن کو جلد حل کر لیا جائے گا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر بوریو الا راؤ تسلیم اختر، ڈی ایس پی بو ریو الا طاہرمجید ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی اور دیگر متعلقہ افسران مو جو دتھے اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ اوورسیز پا کستانی ہمارے لئے بہت قا بل احترام ہیں وہ محنت و مشقت سے کام کر کے زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں جس سے ہماری ملکی معشیت مضبو ط ہو تی ہے اور ملک تر قی کی راہ پر گا مزن ہو تا ہے چیئر مین اوورسیز کمیٹی شہزاد احمد ڈوگر نے کہا کہ اوورسیز پا کسانیز کے مسائل حل کر نے کے لئے تمام متعلقہ اداروں نے مکمل تعاون کیا ہے خصو صی طور پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی کا وشیں قابل تحسین ہیں جس پر ہم انکا شکر یہ اداکر تے ہیں ۔