پوری قوم پاک فوج کے سا تھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،چاچااسلم

جمعہ مئی 22:09

بوریوالہ۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنمااور نائب صدر انجمن تاجران چاچااسلم نے کہاہے کہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ کر کے امن وامان قائم کرنے کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرزا بشیر احمد،حکیم محمد حسین صابر،ملک الطاف حسین،،محمد طارق آرائیںکے علاوہ دیگر بھی موجود تھے، انہوں نے کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد عباسی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ وہ ہمارے علاقہ کے ہی نہیں پوری قوم کے ہیرو ہیں،پاک فوج کے اعلیٰ افسروں سے لیکر سپاہیوں تک نے ملک اور قوم کی حفاظت کے لیے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جانوں کو قربان کیا،پوری قوم پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔