مسلم لیگ(ن) ملک و قوم کے بہترمستقبل روشن کی ضامن ہے ، راناعارف

جمعہ 18 مئی 2018 22:09

سیالکوٹ۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر حلقہ پی پی121و چیئرمین یونین کونسل مچھرالہ راناعارف ہرناہ نے کہا ہے کہ شریف برادران ملک وقوم کے لئے روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔ تبدیلی کے دعویدار اور غریبوں کا نعرہ لگانے والے مل کر جتنی چاہیں سازشیں کر لیں ہم ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک و قوم کے بہترمستقبل روشن کی ضامن ہے ۔

دنیا کی کوئی بھی طاقت نواز شریف کو عوام کے دلوں سے دور نہیں کر سکتی اور دوسری پارٹیاں سازشوں میں مصروف ہیں لیکن عوام کے ساتھ مل کر تمام سازشیں ناکام بنائیں گے اور جب بھی الیکشن ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کلین سویپ کرے گی ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہر محاز پر کامیاب ہوئی ہے اور آئندہ بھی ہو گی ۔ قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے ۔