وزیراعلیٰ پنجاب کی سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ بانڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

وزیراعلیٰ کا بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون اور 3 بچوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار ،ْ لائن آفکنٹرول اور ورکنگ بانڈری پر بھارتی فوج کی سرحدی خلاف ورزیاں حد سے تجاوز کرچکی ہیں:وزیراعلیٰ

جمعہ 18 مئی 2018 22:12

وزیراعلیٰ پنجاب کی سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ بانڈری پر بھارتی فوج کی ..
لاہور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ بانڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون اور 3 بچوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدری و اظہار تعزیت کیا اورکہا کہ بھارتی افواج کی شہریوں پر فائرنگ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

انہوںنے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری پر بھارتی فوج کی سرحدی خلاف ورزیاں حد سے تجاوز کرچکی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی فوج ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور او رموثر جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ پاکستان کی پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔