یاماہا نے جدید YBR 125 موٹر سائیکل 2018 ماڈل مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دی

مارکیٹ میں بے حد پذیرائی حاصل کرنے والی یاماہا YBR 125 میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 مئی 2018 21:24

یاماہا نے جدید YBR 125 موٹر سائیکل 2018 ماڈل مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر ..
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی 2018ء) یاماہا نے جدید YBR 125 موٹر سائیکل 2018 ماڈل مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور جاپانی کمپنی یاماہا کی جانب سے پاکستانی مارکیٹ میں بے حد پذیرائی حاصل کرنے والی موٹر سائیکل یاماہا YBR 125G کا 2018 ماڈل مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ یاماہا YBR 125G کے 2018 ماڈل میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاک ویلز کی جانب سے فراہم کردہ مزید تفصیلات کے مطابق 2018ء یاماہا YBR کے اجراء کے بعد یاماہا پاکستان نے YBR 125G کا 2018ء ماڈل بھی لانچ کردیا ہے۔ نئے ماڈل کی رونمائی کراچی میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں کی گئی۔ 2018ء یاماہا YBR 125G میں نہ صرف ظاہری تبدیلیاں کی گئی ہیں، بلکہ اس کے ہارڈویئر میں بھی بہتری کی گئی ہے تاکہ یہ موٹر سائیکل سفر کے لیے زیادہ موزوں ہو جائے۔

(جاری ہے)

گرافکس کے معاملے میں 2018ء کی 125G پہلے والے ماڈل سے کہیں زیادہ رنگین ہے۔ موٹر سائیکل کی ٹینکی پر شوخ پیلے رنگ کا اسٹیکر لگایا گیا ہے جس پر 125G درج ہے۔ اس کے علاوہ اب موٹر سائیکل نئے نیلے رنگ میں بھی دستیاب ہے، جبکہ ساتھ ہی عام سرخ اور سیاہ رنگ تو پہلے سے ہی دستیاب ہیں۔ مکینیکل تبدیلیوں کے کے حوالے سے نئی موٹر سائیکل فری-فلوئنگ ایگزاسٹ کے ساتھ آئی ہے۔

یہ یاماہا YBZ جیسا ہی ایگزاسٹ ہے۔ یہ نیا ایگزاسٹ گزشتہ YBR اور YBG جنریشن کے مقابلے میں تھوڑا زیادہ آواز کرتا ہے۔ اس تبدیلی کے ساتھ موٹر سائیکل کی کارکردگی میں معمولی سے اضافے کی توقع کی جا سکتی ہے۔ دوسری سب سے بڑی تبدیلی ہے نئے کاربوریٹر جیٹس کی۔ نئی YBR 125G ایک اپ-ڈیٹڈ کاربوریٹر کے ساتھ آتی ہے۔ دونوں تبدیلیاں بلاشبہ زیادہ طاقت فراہم کرتی ہیں تاہم یہ بھی امکان ہے کہ اس کے نتیجے میں ایندھن کا استعمال بھی بڑھ جائے گا۔ یاماہا نے 2018ء ماڈلز کے لیے پاکستان میں چند پرزہ جات تیار کرنے کے ساتھ YBR لائن کو لوکلائز کرنے کا کام بھی شروع کردیا ہے۔ اس کام کا مقصد نہ صرف لاگت کو کم کرنا ہے بلکہ مقامی پیداوار کا فروغ بھی ہے۔ نئی 2018ء یاماہا YBR 125G کی قیمت 1,37,500 بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :