لڑکیوں کے ساتھ بد سلوکی کیوں کی ، خرم نواز گنڈا پور کا موقف سامنے آگیا

لڑکیوں نے ملکر ہاسٹل کے سٹاف کو یرغمال بنا رکھا تھا ،جب منتشر ہونے کا کہا تو لڑکیوں نے بدتمیزی شروع کر دی،خرم نواز گنڈا پور

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 18 مئی 2018 21:33

لڑکیوں کے ساتھ بد سلوکی کیوں کی ، خرم نواز گنڈا پور کا موقف سامنے آگیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18مئی 2018) :لڑکیوں کے ساتھ ہونے والی بد سلوکی پر خرم نواز گنڈا پور کا موقف سامنے آ گیا۔لڑکیاں 10بجے رات باہر جانا چاہتی تھیں۔منع کرنے پر لڑکیوں نے ملکر ہاسٹل کے سٹاف کو یرغمال بنا رکھا تھا ،جب منتشر ہونے کا کہا تو لڑکیوں نے بدتمیزی شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق خرم نواز گنڈا پور کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی جس میں خرم نواز گنڈا پور احتجاج کرنے والی لڑکیوں کے ساتھ بد سلوکی کر رہے تھے۔

اس حوالے سے لڑکیوں کے ساتھ ہونے والی بد سلوکی پر خرم نواز گنڈا پور کا موقف سامنے آ گیا۔لڑکیاں 10بجے رات باہر جانا چاہتی تھیں منع کرنے پر لڑکیوں نے ملکر ہاسٹل کے سٹاف کو یرغمال بنا رکھا تھا ،جب منتشر ہونے کا کہا تو لڑکیوں نے بدتمیزی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ ہاسٹل سٹاف کو جب یرغمال بنایا گیا تو میں اس وقت تراویح پڑھ رہا تھا میں ہاسٹل پہنچا اور لڑکیوں کو انکے کمروں میں جانے کا کہا لیکن لڑکیوں نے منتشر ہونے کی بجائے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور مجھے گھیرے میں لے لیا۔

انکا کہنا تھا کہ ہاسٹل کے قوانین لڑکیوں کی حفاظت کے لیے بنائے گئے ہیں اگر ہم انکی پاسداری نہیں کر سکتے تو ہم اس طرح کے قوانین کیوں بنائیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ لڑکیاں رات کو باہر جانا چاہتی تھیں ،میں یہ پوچھتا ہوں کہ اگر ایسا کرنے کی اجازت دے دی جائے اور رات کو لڑکیوں کے ساتھ کوئی حادثہ ہو جائے تو اسکا ذمہ دار کون ہوگا۔انکا کہنا تھا میں ان سے التجا کرتا رہا کہ ایک آرام سے بات کریں میں آپ کے دادا کی عمر کا ہوں لیکن انہوں نے مجھ پر چڑھائی شروع کی۔

میں نے یہ سوچا کہ اگر یہ میرے ساتھ ایسا کر رہی ہیں تو انہوں نے ہاسٹل کی انتظامیہ جو کہ نوجوان لڑکیاں ہیں ان کے ساتھ انہوں نے کیا کہا۔انکا کہنا تھا کہ اگر آپ کی بچیاں آدھی رات کو باہر جانا چاہیں تو آپکا غصے میں آنافطری عمل ہے اور میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :