آر پی او راولپنڈی محمد وصال فخرسلطان نے شہر میں ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بلال افتخار کو لیٹر آف ایڈوائس جاری

جمعہ 18 مئی 2018 22:23

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ریجنل پویس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخرسلطان کاراولپنڈی شہرمیں دوران رمضان ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے لیے احکامات جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل پویس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے رمضان کے ماہ مقدس میں راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بلال افتخار کو لیٹر آف ایڈوائس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ راولپنڈی شہر میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر کریں اور بالخصوص افطار کے اوقات میں کسی مقام پر ٹریفک جام نہیں ہونا چاہیے ۔

سی ٹی او راولپنڈی کو ایک ہفتہ کا وقت دیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی نے حکم دیا ہے کہ وہ دیگر متعلقہ اداروں سے ملکر اپنی تمام توجہ شہر میں ٹریفک کو بہتر کرنے پر دیں۔آرپی او نے سی ٹی اوکو ہدایت کی کہ مختلف ٹیمیں بنائے اور مری روڈ ،بینک روڈ اور راولپنڈی شہر میں ٹریفک کے نظام کو درست کریں تاکہ عوام الناس کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :