وزیراعلیٰ بلوچستان نے مختصر مدت میں بلوچستان کے عوام کی بے لوث خدمت کی مثال قائم کی ہے،میراعجاز سنجرانی

ہر سطح پر عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کئے ہیں، وفد سے بات چیت

جمعہ 18 مئی 2018 22:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے بہبود آبادی و بلوچستان ریونیو اتھارٹی میراعجاز سنجرانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مختصر مدت میں بلوچستان کے عوام کی بے لوث خدمت کی مثال قائم کی ہے اور ہر سطح پر عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کئے ہیں ہماری اولین ترجیح عوام کے بنیادی مسائل کا بروقت حل اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے جس کے لئے موجودہ حکومت مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے آئندہ بھی اس حوالے سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے انہوں نے شہید کرنل سہیل عابد کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک کے لئے عظیم قربانی قرار دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع چاغی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے گزشتہ دنوں کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اقدام قرار دیا اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے حملے کو ناکام بنانے پر ان کی بہادری کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ ملک میں امن ترقی و خوشحالی کے لئے بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینے کے لئے ہر شہری کو اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے ہر قسم کی منفی سوچ کی حوصلی شکنی کرنی ہوگی ۔