ایم ایم اے قائدین کی اپیل پر اولپنڈی میں بھی فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی اورعالمی شیطانوں کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا

امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس یروشلم منتقل کرنے کیخلاف پرامن احتجاج

جمعہ 18 مئی 2018 22:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق اورایم ایم اے کے قائدین کی اپیل پر ملک بھرکی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس یروشلم منتقل کرنے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے فلسطینی عوام پر ناجائزریاست اسرائیل کی جانب سے براہ راست فائرنگ کے نتیجے میںہزاروں شہادتوں وزخمیوں سے اظہاریکجہتی اورعالمی شیطانوں کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا جماعت اسلامی ومتحدہ مجلس عمل کے ضلعی سربراہ شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ طاغوتی استعمارکی بنائی اقوام متحدہ سے نکل جائے اورمسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اقوام متحد ہ تشکیل دے کر استعمارکی غلامی سے نکلنے کا عملی ثبوت دیں،امریکہ اوراسرائیل سمیت انھیں سپورٹ کرنے والے تمام ممالک کے سفیروں کواسلامی ممالک سے بے دخل کردیا جائے تویہ عالمی طاغوت چند دنوں میں گھٹنے ٹیکنے پرمجبورہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

پروفیسرمحمدوقاص نے واہ کینٹ ،مولانا قاسم الحق نے کلرسیداں،مولانا عبدالرحیم بابرنے راولپنڈی،مولانا محمدسعیدنے دولتالہ میں جمعہ کے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ القدس کی آزادی اوراسرائیلی مظالم کے خلاف اپنے دائرہ کارمیں مضبوط آوازاٹھائیں اورامریکہ کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنے حکمرانوں کواقتدارکے ایوانوں سے بے دخل کرکے دیانتداراورنڈرقیادت کواقتدارسونپیں جوعالمی طاغوت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربرابری کی سطح پربات کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں علمائے کرام نے عالمی سطح پر توانا آوازاٹھانے پرترک صدررجب طیب ارگان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مسلم حکمرانوں کوایسا نڈراوربہادرہونا چاہیے ۔