کمشنرملتان اور آرپی او کا خانیوال میں رمضان بازار کا اچانک دورہ

جمعہ 18 مئی 2018 22:35

خانیوال۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) کمشنرملتان ڈویثرن بلال احمدبٹ اور آر پی او ملتان محمد ادریس احمد نے رمضان بازار خانیوال کا اچانک دورہ کیا اس موقع پرڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال ، ڈی پی او رضوان عمر گوندل ، اے ڈی سی آر منظور خان چانڈیہ ، اے ڈی سی جی آغا ظہیر عباس شیرازی ، چیئر مین ضلع کونسل محمد رضاسر گانہ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سعید ، سی او ضلع کونسل محمد حسین بنگش ،سیکریٹری مار کیٹ کمیٹی سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے کمشنر اور آر پی او نے رمضان بازار خانیوال میں لگائے گئے کریانہ ‘پھلوں ‘سبزیوں‘ایگریکلچر‘فیئرپرائس شاپس‘گھی ‘چینی ‘آٹا‘گوشت ‘مرغی کا گوشت‘انڈووں او رمشروبات کے 21سٹالوں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے سٹالوں پر اشیاء کے معیار ‘اوزان اور نرخ ناموں کی چیکنگ کی ۔انہوں نے رمضان بازار میں ہونیوالی خریداری کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ۔ انہوں نے رمضان بازار میں خریداری کیلئے آئے ہوئے صارفین کو فراہم کی جانے ولی سہولیات کی بھی جانچ پڑتال کی اور انہو ںنے سی سی ٹی وی کیمرہ سسٹم کا بھی معائنہ کیا ۔ انہوں نے رمضان بازار میں آئے ہوئے صارفین سے بھی بازپرس کی جنہوں نے رمضان بازار لگائے جانے کے اس حکومتی اقدام کی تعریف کی ۔

کمشنر ملتان بلال احمد بٹ نے کہاکہ حکومتی ہدایت پر رمضان بازاروں میں لگائے گئے سٹالوں پر معیاری اور سستی اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جس سے پورا ماہ رمضان صارفین ارزاں نرخوں پر اشیاء خرید سکیں گے ۔ آر پی او ملتان محمد ادریس احمد نے کہا کہ رمضان بازاروں میں عوام کی جا ن ومال کے تحفظ کے لیے خانیوال پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور رمضان بازاروں میں پولیس کے تربیت یافتہ مرد وخواتین افسران و ملازمین اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

کمشنر ملتان او رآرپی او ملتان نے رمضان بازار میں کیے گئے بہترین انتظاما ت پر ڈپٹی کمشنر او رڈی پی او خانیوال کی خدمات کو بے حد سراہا ۔ دریں اثناء کمشنر ملتان بلال احمد بٹ او رآر پی او ملتان محمد ادریس احمد نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ملتان کے زیر اہتمام ایف اے ‘ایف ایس سی کے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے امتحانی مرکز کا اچانک معائنہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال ‘ڈی پی او رضوان عمر گوندل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ معائنہ کے دوران انہو ںنے سپرینٹنڈنٹ اور نگران عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور نگرانی کے عمل سمیت ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی ۔

متعلقہ عنوان :