ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا سبزی منڈی کا دورہ۔پھل اورسبزیوں کی نیلامی کا جائزہ لیا

جمعہ مئی 22:35

ڈی جی خان۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید اور ڈی پی او احمد نواز چیمہ نے علی الصبح سبزی منڈی میں جا کر پھل اور سبزیوں کی نیلامی کا جائزہ لیا․ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈ پٹی کمشنر نے کہاکہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹنے کا مہینہ ہے تاجر ، آڑھتی اور کاشتکار ماہ صیام میں روزہ داروں کو ریلیف د ینے کیلئے ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں انہوںنے مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر نرخ کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید نے رمضان بازاروں کابھی اچانک معائنہ کیا ․ تونسہ رمضان بازار میں معائنہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنراشفاق سیال اوردیگر افسران کو اشیاء کے نرخوں پر نظر رکھنے اور صارفین کی سہولیات کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ․ انہوںنے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اشیاء کے معیار اور نرخوں کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :