کھاد ، بیج اور زرعی ادویات میں ملاوٹ کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے،اظفرضیاء

جمعہ 18 مئی 2018 22:35

ڈی جی خان۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈیرہ غازیخان اظفر ضیاء نے کہاہے کہ کھاد ، بیج اور زرعی ادویات میں ملاوٹ کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے کسانوں کا استحصال برداشت نہیں کریں گے ․ انہوںنے یہ بات اپنے دفتر میں اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ․ ایڈیشنل کمشنرنے کہاکہ مارکیٹ میں غیر تصدیق شدہ بیج کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے 2نمبر بیج کاشت کرنے سے فصل متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ کسانوں کا معاشی استحصال ہو گا اور ملک کو کپاس کے اہداف حاصل کرنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں ․ پیسٹی سائیڈز ، سیڈ کارپوریشن ، زراعت اور دیگر محکمے مل کر کارروائی کریں ․ ملاوٹ مافیا کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر کے مقدمات درج کرائے جائیں․ نمونوں کی محفوظ و بروقت ترسیل یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ لیبارٹری سے رپورٹ کے حصول کیلئے جامع نظام مرتب کیاجائے ․عدالتوں میں کیسز کی باقاعدہ پیروی اور ملزموں کو سزا دلانے کیلئے زراعت ، پولیس اور پبلک پراسیکیوٹرز فعال کردار ادا کریں ․ اجلا س میں بتایاگیاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 440671ایکڑ رقبہ پر کپاس 124995ایکڑ پر سورج مکھی اور 263092ایکڑ پر گنا کاشت کر لیا گیاہے ․ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :