گھوٹکی پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے، 08 ملزمان گرفتار کر لیے گئے

جمعہ 18 مئی 2018 22:35

سکھر۔ 18مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) گھوٹکی پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے، سنگین کیسز قتل، اغوا، موٹر سائیکل چوری، اقدام قتل میں ملوث 03 اشتہاری جو کہ 04 قتل کے کیسز، اور اغوا میں ملوث رہے ہیں، 01 موٹر سائیکل چور سمیت 08 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، پولیس اعلامیہ کے مطابق خانپورپولیس کی کارروائی میں 02 اشتہاری جو کہ دہرے قتل کیس سمیت 04 قتل اور اقدام قتل کے مختلف کیسز میں مطلوب تھے مخفی اطلاع پر ایک چھاپے کے دوران گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں محمد اسلم بوزدار اوراور محمد شریف بوزدار شامل ہیں، علاوہ ازیں وسطی جیون شاہ پولیس نے ایک کاروائی میں گزشتہ ہفتے چوری ہونے والی موٹر سائیکل کے چور شکیل ملک کو موٹر سائیکل مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا۔ مزید براں وسطی جیون شاہ پولیس کے چھاپے کے دوران اغوا اور دیگر کیسز میں ملوث اشتہاری ملزم جیون کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس گھوٹکی کامران نواز نے اس بہترین کاروائیوں پرپولیس کیلئے شاباشی کا پیغام بھیجا ہے اور کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :