حکومت پنجاب صوبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی مدد سے پائیدار معاشی ترقی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے‘محمد جہانزیب خان
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی کو اکنامک گروتھ پالیسی میں متعارف کروانا ہوگا تاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ معاشی ترقی کیلئے ایک اہم ترین ہتھیار ثابت ہو سکے‘ورکشاپ سے خطاب
جمعہ 18 مئی 2018 22:37
(جاری ہے)
مذکورہ ورکشاپ کا بنیادی مقصد پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا سکوپ کے بارے میں جانچ پڑتال اور اس کے عملدرآمد کیلئے مکمل طور پر جامع حکمت عملی ترتیب دینا اور اس ضمن میں ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے مستقبل میں پاکستان کو مکمل طور پر تعاون فراہم کرنے کے حوالے سے مثبت تجاویز مرتب کرنا تھا۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ آغا وقار جاوید نے گلوبل میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تازہ ترین رحجان پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ موجودہ ترقیاتی منظر میں حکومتیں معیشت کے پروان اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔ مزید برآں دنیا میں بے شمار ممالک اپنی اپنی قوموں کی خوشحالی و ترقی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی تھرڈ جنریشن کی مدد حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ کے تحت صوبہ میں بیشمار فلیگ شپ پراجیکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ورکشاپ میں شرکا سے خطاب کے دوران ممبر پی پی پی آغا وقار جاوید نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے صوبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے مزید فروغ کیلئے ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ باہمی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت پانچ سالہ معاہدہ 2018 تا 2022 کی روشنی میں ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک صوبہ پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کے پروگرام کیلئے 100 ملین امریکن ڈالرز فراہم کرے گا۔ اس پروگرام کے تحت صوبہ میں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع اور پرائیویٹ سیکٹر انویسٹمنٹ کے فروغ کیلئے باقاعدہ طور پر علیحدہ سے 23.6 ملین امریکن ڈالرز ڈیفیڈ گرانٹ کی شکل میں دئیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
-
پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو2024 کا انعقاد30 اپریل اور یکم مئی 2024 کو پشاور میں ہوگا، ایڈیشنل سیکریٹری لائیو سٹاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.