سعودی عرب میں معتمرین کی بس حادثے کا شکار، 9 معتمرین جاں بحق ، 13 زخمی ہوگئے

جمعہ 18 مئی 2018 23:33

سعودی عرب میں معتمرین کی بس حادثے کا شکار،  9 معتمرین جاں بحق ، 13 زخمی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) سعودی عرب میں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جارنے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 9 معتمرین جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق مکہ سے مدینہ جانے والی بس کو ہجرہ روڈ پرحادثہ پیش آیا۔حادثے میں 9 معتمرین جاں بحق اور 13زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔شہری دفاع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے۔