اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہیدہونے والے پٴْر امن فلسطینی مظاہرین کو دہشت گرد کہنا انتہائی نامناسب ہے، سرگئی لاوروف

ہفتہ مئی 00:50

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہیدہونے والے پٴْر امن فلسطینی مظاہرین کو دہشت گرد کہنا انتہائی نامناسب ہے۔

(جاری ہے)

ماسکو میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ اس بات پر یقین نہیں کر سکتے کہ پٴْر امن مظاہرین کے ساتھ شہید ہونے والے کم سن اور شیر خوار بچے دہشت گرد تھے۔ اس سے قبل روسی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ روس کی حکومت کو غزہ بارڈر پر فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے حوالے سے گہری تشویش ہے۔