کیوبا میں سرکاری فضائی کمپنی کا مسافر طیارہ ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا

ہفتہ مئی 00:50

ہوانا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) کیوبا میں سرکاری فضائی کمپنی کا مسافر طیارہ ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق کیوبا کی قومی فضائی کمپنی کیوبن ایوی ایشن کا مسافر طیارہ دارالحکومت ہوانا کے جوز مارٹی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

(جاری ہے)

بوئنگ 737 طیارے میں 104 افراد سوار تھے جن میں سے صرف 3 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا گیا ہے اور ان کی حالت بھی انتہائی تشویش ناک ہے۔

کیوبا کے مقامی میڈیا کے مطابق طیارے نے جوز مارٹی ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور اسے کیوبا کے مشرقی شہر ہولگوئین جانا تھا تاہم اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں عملے کے 9 ارکان اور دیگر مسافروں سمیت 104 افراد موجود تھے‘ حادثے میں صرف 3 افراد زندہ بچ سکے۔

متعلقہ عنوان :