سعودی عرب نے تیل کی 7.122 ملین بیرل یومیہ پیداوار کا ہدف مقرر کرکے عالمی منڈی کو کنٹرول کرلیا

ہفتہ 19 مئی 2018 09:20

سعودی عرب نے تیل کی 7.122 ملین بیرل یومیہ پیداوار کا ہدف مقرر کرکے عالمی ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) سعودی عرب نے 7.122 ملین بیرل تیل یومیہ پیداوار کا ہدف مقرر کرکے عالمی منڈی کو کنٹرول کرلیا۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اوپیک نے یہ دیکھ کر کہ ایک بیرل تیل کی قیمت 80 ڈالر کی طرف جارہی ہے، پیداواری کوٹے پر نظر ثانی میں جلد بازی سے کام نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ سعودی عرب نے عالمی تیل منڈی میں حد سے زیادہ پٹرول کی رسد سے نجات حاصل کرنے کے لیے جو عہد کیا تھا وہ پورا کردیا۔ تازہ ترین سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب نے فروری کے مہینے میں یومیہ 7.251 ملین بیرل اور مارچ میں 7.122 ملین بیرل یومیہ تیل نکالا۔

متعلقہ عنوان :