سعودی حکومت کا اہم ترین شعبہ سے مزید غیر ملکیوں کو نکالنے کا فیصلہ

سعودی وزارت محنت کا لیبر مارکیٹ میں سعودائزیشن بڑھانے کیلئے 7 نئی سکیموں پر غور

ہفتہ 19 مئی 2018 09:20

سعودی حکومت کا اہم ترین شعبہ سے مزید غیر ملکیوں کو نکالنے کا فیصلہ
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی بہبود لیبر مارکیٹ میں سعودائزیشن کا دائرہ بڑھانے کیلئے 7 نئی سکیموں کے نفاذ کا جائزہ لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت محنت و سماجی بہبود لیبر مارکیٹ میں سعودائزیشن کا دائرہ بڑھانے کیلئے 7نئی سکیموں کے نفاذ کا جائزہ لے رہی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد مختلف پیشوں میں سعودی مرد و خواتین کو زیادہ سے زیادہ ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اس ہدف کو یقینی بنانے کے لیے سعودیوں کو باقاعدہ تربیتی پروگرام بھی کرائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :