انجیلا مرکل آئیندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گی

ہفتہ 19 مئی 2018 10:10

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل آئیندہ ہفتے اپنے چین کے دورے کے دوران صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کیچیانگ سے ملاقاتیں کریں گی۔ میرکل 24 اور25 مئی کو اس دورے پر بیجنگ پہنچیں گی۔ جرمن چانسلر کے اس دورے کی چینی وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

قوی امکان ہے کہ انکے کے ہمراہ ایک بڑا کاروباری وفد بھی چین جائے گا۔ بیجنگ میں قیام کے دوران مذاکرات میں چینی جرمن تجارتی تعلقات کو فوقیت حاصل رہے گی۔ اس وقت دونوں ملکوں کی باہمی تجارت کا حجم 224 بلین ڈالر کے مساوی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق شمالی کوریا اور ایران کے معاملات بھی زیر بحث آ سکتے ہیں۔