جرمن چانسلر سے ملاقات بروقت اور مفید رہی، روسی صدر

ہفتہ 19 مئی 2018 10:10

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) جرمن چانسلرانجلا مرکل اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے روسی شہر سوچی میں اپنی ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس پریس کانفرنس میں روسی صدر نے چانسلر مرکل کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کو بروقت اور مفید قرار دیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انجلا مرکل نے کہا کہ یورپ اور روس کے درمیان تعلقات اسٹریٹیجک نوعیت کے ہیں۔

میرکل نے یوکرائن کے لیے گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ اس تناظر میں صدر پوٹن کا کہنا تھا کہ روس یوکرائن کے راستے گیس کی فراہمی کا سلسلہ اٴْس وقت تک جاری رکھے گا، جب تک وہ اقتصادی طور پر فائدہ مند رہتا ہے۔ میرکل نے یہ بھی کہا کہ یورپ اور بحر اوقیانوس کے آر پار کے تعلقات بھی معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :