اسرائیل نے ایک قابض قوت کے طور پر فلسطینیوں سے وقار چھین لیا ہے، رعد الحسین

ہفتہ 19 مئی 2018 10:10

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین نے اسرائیلی فوج کے غزہ مظاہرین پر طاقت کے استعمال کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ الحسین کے مطابق ایسی کوئی اشارے نہیں ملتے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ہلاکتوں کو کم رکھنے کی کوئی کوشش کی ہو۔

(جاری ہے)

یہ بیان انہوں نے جنیوا میں انسانی حقوق کی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران دیا۔ ان کے بقول ایک قابض قوت کے طور پر اسرائیل نے فلسطینیوں کو ایک گندی بستی میں محصور کرتے ہوئے انہیں وقار سے محروم کردیا ہے۔ غزہ میں اسرائیلی سرحد پر احتجاج کے دوران ساٹھ فلسطینوں کی ہلاکت پر اسرائیل پر تنقید کی جاری رہے۔