پیوٹن کی بشار الاسد سے غیر متوقع ملاقات

ہفتہ مئی 10:10

پیوٹن کی بشار الاسد سے غیر متوقع ملاقات
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شامی صدر بشارالاسد سے سوچی میں ملاقات کی ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بشارالاسد کو بتایا کہ شام میں اب سیاسی عمل کو آگے بڑھنے کے لیے حالات سازگار ہیں۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی بشارالاسد کا کہنا تھا کہ شامی فوج کی کامیابیوں کا مطلب ہے کہ ان کی حکومت صورتحال کو معمول پر لانے میں کامیاب ہو رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسد نے سترہ مئی کو پوٹن سے ملاقات کی تھی۔