رمضان کے دوران حرم شریف کا رخ کرنے والوں کیلئے سب سے ضروری سہولت فراہم کردی گئی

رمضان المبارک کے دوران حرم شریف کیلئے بس شٹل سروس کا آغاز

ہفتہ 19 مئی 2018 10:20

رمضان کے دوران حرم شریف کا رخ کرنے والوں کیلئے سب سے ضروری سہولت فراہم ..
مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) مکہ مکرمہ گورنردفتر نے ماہ رمضان المبارک کے دوران معتمرین او رنمازیوں کو مسجد الحرام لانے اور لے جانے کیلئے مکمل ٹرانسپورٹ منصوبے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار مطابق اس منصوبے کے تحت 40 ملین افراد کو شٹل سروس کے ذریعے حرم شریف لایا اورلے جایا جائیگا۔ پانچوں وقت کی فرض نمازوں اور عمرے کی ادائیگی میں سہولت کیلئے 2ہزار بسیں شٹل سروس فراہم کریںگی۔پارکنگ لاٹس میں 25لاکھ گاڑیو ںکی پارکنگ کا بندوبست کیا گیا ہے۔