سعودی عرب ،کنگ فہد ہسپتال مدینہ کی لفٹ میں مریض 3گھنٹے تک پھنسے رہے

ہفتہ 19 مئی 2018 10:20

سعودی عرب ،کنگ فہد ہسپتال مدینہ کی لفٹ میں مریض 3گھنٹے تک پھنسے رہے
مدینہ منور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) سعودی عرب کے شہرمدینہ منورہ کے کنگ فہد ہسپتال میں لفٹ خراب ہونے پرمریض 3گھنٹے تک پریشانی کا شکار رہے۔ ان میں خواتین، بچے ، بوڑھے اور ذیابیطس کے مریض شامل تھے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے کنگ فہد ہسپتال کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہسپتال آنے والوں سے معذرت کی اور اطمینان دلایا کہ اصلاح ومرمت کرنے والے ادارے کے ذمہ داران کو طلب کرکے تنبیہ کردی گئی ہے اور لفٹ پہلی فرصت میں موثر ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :