رواں سال جاپان کا سفر کرنے والے غیر ملکیوں سیاحوں کی تعداد تیز ترین رفتار سے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کر گئی

ہفتہ مئی 10:20

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) رواں سال جاپان آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کر گئی جس سے 2018 میں اس سنگِ میل تک سب سے جلد پہنچنے والا سال بن گیا ۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان قومی سیاحتی تنظیم کا اندازہ ہے کہ جنوری سے اپریل کے دوران ایک کروڑ پانچ لاکھ سے زائد غیر ملکیوں نے جاپان کا دورہ کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ فضائی پروازوں کے مزید نئے راستے متعارف ہوئے ہیں جو زیادہ تر جنوبی کوریا اور تائیوان سے ہیں۔اس کی ایک اور وجہ چین اور روس سے انفرادی طور پر آنے والے سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے۔چار ماہ کے عرصے میں جن ممالک سے سب سے زیادہ مسافر آئے ان میں جنوبی کوریا سے آنے والوں کی تعداد تقریباً 28 لاکھ اور چین سے آنے والوں کی تعداد 26 لاکھ سے زائد ہے۔اس میں بالترتیب 22 اور 20 فیصد کا اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :