ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ہفتہ مئی 10:20

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں اضافہ اور امریکا چین کشیدگی میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اکتوبر کے لیے سودے 4 ین اضافے کے ساتھ 193.9 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 305 یوان اضافے کے ساتھ 11765 یوان فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جون کے لیے سودے 2 امریکی سینٹ اضافے کے ساتھ 142.5 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :