دنیا بھر میں اسرائیل ، امریکہ مخالف مظاہرے

ہفتہ مئی 10:40

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) ماہ رمضان کے پہلے جمعے ایران،،،،ہندوستان،،،برطانیہ،،،ترکی،،لبنان اور فلسطین سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مظاہرے ہوئے جس کے دوران فلسطینی عوام سے یکجہتی اور صیہونی حکومت کے خلاف اپنے شدید غم و غصے اور نفرت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

دنیا کے کئی ممالک میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ہونے والے وسیع مظاہروں میں شریک لوگ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے۔

مظاہرین خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات نیزعالمی اداروں کی خاموشی کی مذمت کے ساتھ ساتھ مردہ باد اسرائیل،، مردہ باد امریکہ ا کے نعرے بھی لگار ہے تھے۔ ایران کے علاوہ دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے مجرمانہ اقدمات کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ مظاہروں میں شریک لوگوں نے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورعالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت میں نعرے لگائے۔