اقتصادی تعلقات مستحکم کرنے کے لئے آسٹریلوی وزیر اعظم ٹرنبل چین جائیں گے

ہفتہ 19 مئی 2018 10:40

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اس سال چین کا دورہ کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی شعبہ میںآئی تلخی کو دوور کرنے کی سمت میں پہل کر سکتے ہیں۔ آسٹریلوی سرکاری خبررساں ادارے فیئر فیکس میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کافی تلخ ہو گئے ہیں۔

اس کی وجہ ٹرنبل کی قیادت والی مخلوط حکومت کی طرف سے منظور وہ بل ہے جسمیں آسٹریلیا میں غیر ملکی مداخلت کو محدود کرنے کی تجویز ہے۔ اس میں سیاسی چندے پر بھی روک لگانے کی بات کہی گئی ہے اور اس بارے چین نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چین کے مفادات کے خلاف ہے۔ اس واقعہ کے بعد کئی آسٹریلوی کمپنیوں نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات خراب ہونے سے کمپنیوں کے مفادات کو کافی نقصان ہو رہا ہے اور ان کے سامان کو چینی ہوائی اڈوں پر اضافی کسٹم فیس اور غیر ضروری انکوائری کا سامنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی وائن بنانے والی مشہور کمپنی "ٹریڑری وائن اسٹیٹ لمیٹڈ 'کا کہنا ہے کہ چینی ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر اس کی مصنوعات کو کلیئرنس میں غیر ضروری طور پر تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے

متعلقہ عنوان :