افغانستان کے شہر جلال آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکہ ، 8 افراد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 مئی 2018 11:14

افغانستان کے شہر جلال آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکہ ، 8 افراد ہلاک
کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مئی 2018ء) : افغانستان کے شہر جلال آباد میں بم دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجےمیں 8 افراد ہلاک ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان شہر جلال آباد میں اسٹیڈیم میں دھماکہ ہوا ، دھماکہ کرکٹ میچ کے دوران ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 45 افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دینے کے لیے ریسیکو ٹیموں کو طلب کر لیا گیا ہے۔افغان حکام نے بتایا کہ دھماکہ گزشتہ رات کرکٹ میچ کے دوران ہوا۔ زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔