ڈپٹی کمشنرر نے زیادہ پیداوار پوزیشن ہولڈر کاشتکاروں میں مفت زرعی آلات تقسیم کیے

ہفتہ 19 مئی 2018 11:40

قصور۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے انعامی مقابلہ زیادہ پیداوار کے پوزیشن ہولڈر کاشتکاروں میں مفت زرعی آلات تقسیم کئے ۔ تفصیل کے مطابق کسان پیکیج کے تحت محکمہ زراعت پنجاب نے صوبہ کی سطح پر مختلف فصلوں آلو‘مکئی ‘دھان اور آمرود وغیرہ کی زیادہ پیداوار کے حوالے سے انعامی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں ضلع قصور سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے بھرپور شرکت کی اور مکئی کی فصل کے پیداواری مقابلے میںصوبہ بھر میں اول اور سوئم جبکہ آلو کی فصل کے پیداوار ی مقابلے میں سوئم اور دھان کی فصل میں پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کی ۔ ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے پنجاب بھرمیں پیداوار ی مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالے کاشتکاروں میں زرعی آلات روٹا ویٹر ‘ویل بیرو‘ٹریکٹر ‘مائونٹر سپریئر ‘لیزر لینڈ لیولرز ‘ٹریکٹر ٹرالی ‘میز پلانٹر ‘ڈیسک ہیرو ‘پوٹیٹو ڈگر تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع )قصوراحمد نوید امجد بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے زرعی آلات حاصل کرنیوالے کاشتکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی اور انکے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :