ٹیکساس اسکول میں فائرنگ ، جاں بحق ہونے والی پاکستانی لڑکی سبیکا شیخ بھی شامل
سبیکا کی عمر 17 سال تھی اور وہ اپنی تین بہنوں میں سب سے بڑی تھی
سمیرا فقیرحسین
ہفتہ مئی
11:45

(جاری ہے)
اس نے 9 جون کو واپسی اسی لیے رکھی تھی تاکہ وہ ہم سب کے ساتھ عید الفطر منا سکے۔
سبیکا کے بھائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سبیکا سب سے پیار کرتی تھی۔ وہ گھر واپس آنے کے لیے بالکل تیار تھی، اسکول کے ایک طالبعلم جارج نے سوشل میڈیا پر سبیکا کی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے اسے خراج عقیدت پیش کیا اور لکھا کہ سبیکا میری بہت اچھی دوست تھی، وہ نوجوان ، خوش رہنے والی اور پُر جوش لڑکی تھی، سبیکا اپنے وطن جانے کے لیے کافی پُر جوش تھی، وہ کچھ ہی دنوں میں اپنے گھر جانے والی تھی۔ سوشل میڈیا پرکی گئی پوسٹ میں جارج نے لکھا کہ سبیکا بہت سے رضاکارانہ کام کرتی تھی ، وہ اپنی کمیونٹی کے لیےکام کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتی تھی،اور اس نے یہاں کئی دوست بنا رکھے تھے۔ جارج نے لکھا کہ اس مرتبہ سبیکا 10 ماہ کے لیے اپنے گھر جانے والی تھی لیکن اب وہ ہمیشہ کے لیے چلی گئی ہے۔ اور اگر یہ واقعہ بھی کچھ بدل نہیں سکا تو مجھے نہیں معلوم کہ پھر بدلاؤ لانے کے لیے اور کیا کرنا پڑے گا؟ اپریل کے مہینے میں اسکول کی جانب سے کیے جانے والے ایک اعلان کے مطابق سبیکا اپنے اسکول میں اعزازی رول حاصل کرنے والے طلبا کی فہرست میں شامل تھی۔ ایک اور دوست نے سوشل میڈیا سائٹ پر سبیکا کی موت کی خبر پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سبیکا سے واشنگٹن میں ملاقات کرنے والا تھا۔یاد رہے کہ ٹیکساس کے شہر سانتا فے کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے بعد ٹیکساس میں پاکستانی قونصل خانے کی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے جاں بحق ہونےکی تصدیق کی ۔ ٹیکساس میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سےمتعلق ابتدائی معلومات موصول ہوئی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نےسبیکا شیخ کے جاں بحق ہونے سے آگاہ کیا ۔ عائشہ فاروقی کے مطابق مقامی امریکی انتظامیہ نے واقعہ کی جگہ پر امدادی کارروائیوں آغاز کر دیا ہے جبکہ امریکی سفارتخانے نے سبیکا شیخ کے اہل خانہ سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزازچودھری نےبھی سانتافے فائرنگ واقعے پر اظہار افسوس کیا ۔ اعزاز چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سبیکا کےلواحقین اور دوستوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سبیکا کی موت کی خبر ملنے پر سبیکا شیخ کے والد عبد العزیز شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی کے جاں بحق ہونے کا علم میڈیا کے ذریعے ہوا۔ سبیکا خواتین کے حقوق کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھی۔ وہ چھوٹی سی عمر میں بڑی بڑی باتیں کرتی تھی۔سبیکا کے والد کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر جب میں نے خبر دیکھی کہ ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ ہوئی ہے تو میں نے سبیکا کو فون کیا لیکن اس نے میرا فون نہیں اُٹھایا۔پھر میں نے وہاں کے لوکل کوآرڈینیٹر سے رابطہ کر کے اپنی بیٹی سے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی اس سے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اور پھر رات 11 بجے مجھے ان کی کال آئی اور انہوں نے سبیکا کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔سبیکا کے والد کا مزید کہنا تھا کہ میری بیٹی بہت ذہین تھی۔وہ پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھی۔سبیکا کے تایا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سبیکا نے بے شمار میڈلز حاصل کر رکھے تھے۔ سبیکا بہت ذہین اور محنتی بچی تھی ۔ سبیکا کا بھائی اپنی بہن کے جاں بحق ہونے کی خبر سننے کے بعد غم سے نڈھال ہو گیا۔سبیکا کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ سبیکا نے 8 جون کو واپس آنا تھا ہم نے چھٹیوں میں بہت کچھ پلان کر رکھا تھا۔ یاد رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتافے کے ہائی اسکول میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس افسر بھی زخمی ہوا ، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔حملہ آور سے متعلق بتایا گیا کہ وہ مبینہ طور پر اسکول کا طالب علم ہی ہے جس نے کلاس میں گُھس کر شاٹ گن سے طلبا پر فائرنگ کردی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
مزید اہم خبریں
-
بھارت یادرکھے،جارحیت کا فوری جواب دیں گے،ترجمان پاک فوج
-
ہائیکورٹ کا 16بھٹہ مزدورں کو بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کر کے رہا کر دیا
-
لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کو نجی ہسپتال سربمہر کرنے سے روک دیا
-
نواز شریف کیخلاف بغاوت کی کارروائی کیلئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی
-
لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے میدان کل سجے گا ،تمام تر تیاریاں مکمل
-
جو لوگ آئینی پوزیشن پر ہیں نیب ان کو بغیر ثبوت کے گرفتار کررہاہے ،عمل سے وفاق کو خطرہ ہوسکتا ہے ،شاہد خاقان عباسی
-
شاہد خاقان عباسی نے اسد قیصر کیخلاف مقدمات کے حوالے سے بیان پر قومی اسمبلی میں معذرت کرلی
-
دوسری اسلامی سربراہی کانفرنس کی سالگرہ پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
تازہ ترین خبریں
-
کامران اکمل بدترین ریکارڈ میں بھائی کے حصہ دار بن گئے
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس 4 مارچ کو لاہور میں ہوگا
-
18ویں قومی نیٹ بال چمپئن شپ 29 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہوگی
-
انڈین پریمیر لیگ کا بارہواں ایڈیشن 23 مارچ سے شروع ہو گا
-
شہباز شریف کی طرف سے دائر ہتک عزت کے دعویٰ پر عمران خان کے وکیل کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم
-
سی آ ئی اے پولیس گوجرہ نے دو منشیات فروش قا بو کرلئے
-
اندرون اور بیرون ممالک جانے اور آنیوالی 9 پروازیں منسوخ ،23تاخیر کا شکار
-
ہندوستانی جارحیت کا جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ‘طاہر محمود اشرفی
-
ڈاکٹر انور سجاد کی شدید علالت میں ان کی تنخواہ روکنا ظالمانہ اور قابل مذمت اقدام ہے‘مریم اورنگزیب
-
عوام کی حالت بدلنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ہو چکا ،اہداف حاصل کریں گے‘عثمان بزدار
UrduPoint Network is the largest independent online media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.