پاکستانی ملکہ حسن کی کانز میلے میں شرکت ،ْ انزہیلکہ ریڈ کارپٹ پر واک کرتی نہایت شاندار نظر آئیں

ہفتہ مئی 12:10

پاکستانی ملکہ حسن کی کانز میلے میں شرکت ،ْ انزہیلکہ ریڈ کارپٹ پر واک ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) کانز فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کے بعدسابق پاکستانی ملکہ حسن انزہیلکہ طاہر نے بھی اپنے جلوے دکھا دیئے۔2015 میں مس پاکستانی ورلڈ بننے والی انزہیلکہ طاہر ایک خوبصورت گائون میں ملبوس ، سر پر چمکتا ہواتاج سجائے، انزہیلکہ ریڈ کارپٹ پر واک کرتی نہایت شاندار نظر آئیں،فالسی رنگ کاسادہ گائون ان کی دلکشی میں اضافہ کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ملکہ حسن نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ مجھے کانز میں شرکت کا موقع ملا جہاں میرے نام کا اعلان ’مس پاکستان ‘کی حیثیت سے ہوا۔مس پاکستان ورلڈ2015کا ٹائٹل جیتنے والی ماڈل نے مس ارتھ 2016 کے مقابلے میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی ۔واضح رہے دو سال قبل انزہیلکہ طاہر نامی پاکستانی نژاد لڑکی کا نام پہلی بار اس وقت سنا گیا جب انہوں نے مس ارتھ 2016 کے مقابلہ حسن میں پاکستان کی نمائندہ بن کر شمولیت کی ۔نزہیلکہ طاہر انٹرنیٹ پر اپنی قابل اعتراض تصویریں پوسٹ کرنے پرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بھی بن چکی ہیں۔