جیکی شروف کی فلم ’’لائف از گڈ ‘‘ اور عرفان خان کی فلم ’’کاروان ‘‘ کا رواں سال 10اگست کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا

ہفتہ 19 مئی 2018 12:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار جیکی شروف کی فلم ’’لائف از گڈ ‘‘ اور اداکار عرفان خان کی فلم ’’کاروان ‘‘ کا رواں سال 10اگست کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ’’لائف از گڈ ‘‘ کی کہانی اداکار جیکی شروف اور ایک 6سالہ بچی کے گرد گھومتی ہے جو ان کی زندگی میں اچانک آتی ہے اور ہر چیز میں ان کے نظریات اور ظاہری حلیے میں تبدیلی لاتی ہے جبکہ فلم ’’کاروان ‘‘ ایک کامیڈی فلم ہے جو اداکار عرفان خان، دلقوئیر سلمان اور متھالی پلکر کے گرد گھومتی ہے دونوں فلموں رواں سال 10اگست کو ریلیز کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :