سائنس فکشن فلم ’اے ایکس ایل ‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

فلم 24اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 19 مئی 2018 12:10

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) ایکشن سے بھرپورہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’اے ایکس ایل ‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اولیوور ڈیلی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان بائیکرکے گرد گھوم رہی ہے جوایک ملٹری روبوٹ سے دوستی کرلیتا ہے اور اسے خود سے جدا کرنے سے انکار کردیتا ہے ،ْفلم کی کاسٹ میں بیکے جی،ایلکس نوسٹیٹر،ایرک ایٹیباری،ڈورین کنگی،نیکو گورڈاڈو،پیٹریسیا ڈی لیون اور سیم اپٹن شامل ہیں۔ڈیوڈ کرن اور جیمز میک کوئڈ کی مشترکہ پروڈیوسزکردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 24اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :