امریکی اسکول میں فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکاعزیزشیخ سمیت 10 افراد ہلاک،17زخمی

واقعے کے فوری بعد پولیس اوردیگرسیکیورٹی اداروں کی درجنوں گاڑیوں اورتین ہیلی کاپٹرزنے اسکول کوگھیرلیا،زخمی اسپتال منتقل حملے بارے ٹرمپ کو بریفنگ دی گئی ہے اور مسلسل آگاہ کیا جارہا ہے،ترجمان وائٹ ہائوس / ملزم کی شناخت ہوگئی ، نام دمتری پاگورٹز ،عمر 17 سال ،اسی اسکول کا طالب علم ہے،پولیس کی ابتدائی رپورٹ جاری

ہفتہ 19 مئی 2018 12:10

ٹیکساس سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں ایک طالب علم اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ سمیت 10 افراد ہلاک اور17 زخمی ہوگئے۔واقعے کے فوری بعد پولیس اوردیگرسیکیورٹی اداروں کی درجنوں گاڑیوں اورتین ہیلی کاپٹرزنے اسکول کوگھیرلیا اورمقابلے کے بعد 17 سالہ طالب علم سمیت دو افراد کوگرفتارکرلیا۔

امدادی اداروں نے وہاں پہنچ کر فوری طور پر لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کیا۔ادھر پولیس نے بتایا ہے کہ 10 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی ہے اس کا نام دمتری پاگورٹز ہے جس کی عمر 17 سال ہے اور وہ اسی اسکول کا طالب علم ہے۔ملزم نے حملے سے چند گھنٹے قبل اپنی ایک ٹی شرٹ پہنی ہوئی تصویر شیئر کی تھی جس پر ’’ بورن ٹو کل‘‘ کے الفاظ درج تھے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرہیوسٹن کے ہائی اسکول میں پیش آیا، جس میں ایک طالب علم نے اسکول میں گھس کراندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پاکستانی طالبہ سبیکا عزیزشیخ سمیت 10 افراد ہلاک اور17 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اوردیگرسیکیورٹی اداروں کی درجنوں گاڑیوں اورتین ہیلی کاپٹرزنے اسکول کوگھیرلیا اورمقابلے کے بعد 17 سالہ طالب علم سمیت دو افراد کوگرفتارکرلیا۔

امدادی اداروں نے وہاں پہنچ کر فوری طور پر لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کیا۔حکام کے مطابق فائرنگ ہوتے ہی لڑکوں نے کلاس سے باہر دوڑ لگادی اور الارم بجادیا جس پر پورے اسکول سے طلبا اور اساتذہ جان بچا کر باہر کی جانب بھاگ نکلے۔ بعدازاں پولیس نے باہر آنے والے تمام طلبا کو اسکول کے باہر جمع کرکے ان کے بیگ چیک کیے ،اسکول کے اسسٹنٹ پرنسپل کرس رچرڈ سن نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

سانتا فی ہائی اسکول کے طالب علم عینی شاہد کے مطابق آرٹ کی کلاس جاری تھی کہ اس دوران ایک شخص چلتا ہو ا اندر داخل ہوا اور اس نے اچانک فائرنگ کردی، ایک لڑکی کی ٹانگ میں گولی لگی، حملہ آور کے ہاتھ میں شاٹ گن تھی۔قریبی واقع اسپتال کے ترجمان نے اسکول سے زخمی افراد کی منتقلی کی تصدیق کی تاہم ترجمان نے زخمیوں کی تعداد بتانے سے انکار کردیا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے کہا کہ ٹیکساس فائرنگ کے واقعے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دی گئی ہے اور مسلسل آگاہ کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ابتدائی اطلاعات ٹھیک نہیں ہیں خدا خیر کرے۔ہیرس کاؤنٹی کے شیرف کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والا اسی اسکول کا طالب علم ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے، ہلاک ہونے والوں میں اکثریت طالب علموں کی ہے۔

پولیس کے مطابق 10 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی ہے اس کا نام دمتری پاگورٹز ہے جس کی عمر 17 سال ہے اور وہ اسی اسکول کا طالب علم ہے۔ملزم نے حملے سے چند گھنٹے قبل اپنی ایک ٹی شرٹ پہنی ہوئی تصویر شیئر کی تھی جس پر ’’ بورن ٹو کل‘‘ کے الفاظ درج تھے۔ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا عزیزشیخ کے والد نے کہا کہ ان کی بیٹی کے چھوٹی عمرمیں ہی بڑے بڑے خواب تھے، سبیکا تین بہنوں میں سب سے بڑی تھی، اس کی دو چھوٹی بہنیں اور ایک بھائی ہے جب کہ اسے 9 جون کو کراچی پہنچ جانا تھا۔دوسری جانب سبیکا کی میت پاکستان منتقل کرنے کے لیے پاکستانی سفارت خانے نے کوششیں شروع کردی گئیں۔